ناندیڑ: ۲۰؍مئی (اعتمادنیوز)ناندیڑ ضلع کے مختلف مقامات پیش آئے تین سڑک
حادثات میں ۵؍لوگوں کی موت ہوگئی ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق دیگلور تعلقہ کے
تڑکھیل کے رہنے والے دیوی داس سنگرام پارے اور ان کی بیوی سنندا یہ دونوں
موٹرسائیکل پر کھنڈگاؤں سے مکھیڑ کی طرف جارہے تھے ۔ صبح پونے دس بجے کے
قریب مکھیڑ ناندیڑ روڈ پر تیز رفتار بس نے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ۔
سڑک حادثہ میں میا ں بیوی ، دونوں کی جگہ پر ہی موت ہوگئی ۔ سنگرام پارے
کی شکایت پر مکھیڑ پولس
اسٹیشن میں بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا
ہے ۔ اُسی طرح بھوکر تعلقہ کے بھوسی گاؤں کے رہنے والے رنگ راؤ کلیان کر
(۲۲سال ) اور سائی ناتھ ناگدروار (۲۰سال ) یہ دونوں نوجوان موٹرسائیکل پر
بھوکر کی طرف جارہے تھے ۔ صبح ۳۰:۱۱بجے کے قریب بھوکر ناندیڑ روڈ پر ان کی
موٹرسائیکل کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی ۔ سڑک حادثہ میں دونوں
نوجوانوں کی جگہ پر ہی موت ہوگئی ۔ ایک نوجوان کے جسم کے پرخچہ اُڑگئے ۔
ٹرک ڈرائیور کے خلاف بارڈ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔